چلئے مشکل ہے اگر جینا تو مر جاتے ہیں
چلئے مشکل ہے اگر جینا تو مر جاتے ہیں
بوجھ ہم روح پہ اپنی ہیں اتر جاتے ہیں
خود کو آئینہ بنا رکھا ہے جب سے ہم نے
اس طرف دیکھنے کیا اہل نظر جاتے ہیں
با وفا ہوں تو مرے ساتھ وہ چل کر دیکھیں
راہ ایثار سے ہم کیسے گزر جاتے ہیں
لازمی دل کے لیے دیدۂ بینا کرنا
تیرے احساس مرے دل میں اتر جاتے ہیں
ہم عنا گیر ہیں خود اپنی تمناؤں کے
کون پوچھے انہیں جائیں وہ جدھر جاتے ہیں
یار ارشادؔ کہاں چل دئے منزل بھی نہیں
پوچھ لیتے ہیں ابھی خود سے کدھر جاتے ہیں
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 208)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.