چلنا انہیں گوارا نہیں خاکدان پر
چلنا انہیں گوارا نہیں خاکدان پر
رکھ دے کوئی اٹھا کے زمین آسمان پر
جیسے جہاں میں کوئی گنہ گار ہی نہیں
بس اک ہمارا نام ہے سب کی زبان پر
اس کو بھی کوئی اس کی طرح سے نہ دھوکا دے
آئے نہ ایسا وقت مرے مہربان پر
ہم تو بس اک نگاہ میں پہچان جاتے ہیں
چلتے ہیں کھوٹے سکے کہاں ہر دکان پر
خیرات اپنے حسن کی صدقہ جمال کا
سائل کھڑا ہوا ہے تمہارے مکان پر
کی فکر جس نے جان کی مارا گیا وہی
وہ بچ گیا جو کھیل گیا اپنی جان پر
طوفاں میں خضرؔ ناؤ ہے تو کر خدا کو یاد
اتنا بھروسا اچھا نہیں بادبان پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.