چلو اچھا ہے کام سے لگے ہم
چلو اچھا ہے کام سے لگے ہم
پھر وہی پھول دیکھنے لگے ہم
اس بلندی سے دیکھتے پربت
تیرے دریا میں ڈوبنے لگے ہم
ان رتوں کو اگر وہ لوٹا دے
جن رتوں میں ہرے بھرے لگے ہم
عکس تو آئنے میں ٹوٹا تھا
دل کے ٹکڑوں کو جوڑنے لگے ہم
جب کہانی کو نیند آنے لگی
استعاروں میں جاگنے لگے ہم
دیر تک دور تک تلاش کیا
پھر ترا نام بھولنے لگے ہم
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 59)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.