چلو دل کی کہانی کو مکمل کر دیا جائے
چلو دل کی کہانی کو مکمل کر دیا جائے
بچی ہے جو جگہ خالی اسے بھی بھر دیا جائے
کرے اب پیار کا اقرار یا انکار کر دے وہ
محبت کے لیے اظہار اس سے کر دیا جائے
نگاہوں سے چھلکتا ہے عجب ہے عشق کا قصہ
چھلکنے کو ضروری ہے رگوں میں بھر دیا جائے
ہماری آنکھ سے کہنے لگے ہیں خواب رو رو کر
بھٹکتے پھر رہے ہیں ہم ہمیں بھی گھر دیا جائے
جدھر دیکھوں ادھر ہی رہزنوں کی بھیڑ ہے مولیٰ
سفر میں ساتھ چلنے کو مجھے رہبر دیا جائے
نہیں یہ سوچنا اس کھیل میں کیا فیصلہ ہوگا
لگا لی شرط تو اب اوکھلی میں سر دیا جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.