چلو کہ دشت کی گمنامیوں میں نام کریں
چلو کہ دشت کی گمنامیوں میں نام کریں
اڑائیں خاک بدن اور دھوم دھام کریں
ترے خیال میں آدھی تو کاٹ دی ہم نے
ذرا سی عمر بچی ہے تو کوئی کام کریں
یہ رات صبح میں تبدیل ہونے والی ہے
سب اپنی اپنی کہانی کا اختتام کریں
- کتاب : سبھی رنگ تمہارے نکلے (Pg. 102)
 - Author : سالم سلیم
 - مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2017)
 - اشاعت : First
 
- کتاب : واہمہ وجود کا (Pg. 99)
 - Author : سالم سلیم
 - مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
 - اشاعت : 2nd
 
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.