چلو ملے نہ ملے کچھ سوال کر دیکھو
چلو ملے نہ ملے کچھ سوال کر دیکھو
کوئی صدا تو ہوا میں اچھال کر دیکھو
تمام عمر جو کھٹکے گا وہ سوال ہوں میں
جو ٹال سکتے ہو مجھ کو تو ٹال کر دیکھو
جہاں کہیں بھی رہوں گا میں لوٹ آؤں گا
نہ ہو یقین تو میرا خیال کر دیکھو
بنے گا عکس جو پانی میں ٹوٹ جائے گا
جو میرا حال ہے وہ اپنا حال کر دیکھو
لباس جسم میں شاہدؔ کو ڈھونڈنے والو
کبھی تو اس کو بدن سے نکال کر دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.