چلو یوں ہی سہی اب تم نہ آنا اس طرف سمجھے
چلو یوں ہی سہی اب تم نہ آنا اس طرف سمجھے
کہیں ایسا نہ ہو تم کو زمانہ اس طرف سمجھے
مجھے معلوم ہے تم خود کو بھی دھوکے میں رکھوگے
تمہیں لے آئے گا کوئی بہانہ اس طرف سمجھے
مکرر اس لئے آتا رہا ہوں سامنے اس کے
وہ پاگل ہے کبھی اپنا نشانہ اس طرف سمجھے
مجھے دکھ بھی ہوا لیکن انہیں سمجھانا لازم تھا
جدھر میں تھا پرندے آب و دانا اس طرف سمجھے
محبت یا ضرورت نام دیں بیدارؔ جی کوئی
رہے گا آپ کا اب آنا جانا اس طرف سمجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.