چلتے جاتے ہیں پر نہیں آتی
آخری رہگزر نہیں آتی
ہم کو بے چین کر کے رکھتی ہے
ایک شے جو نظر نہیں آتی
آنکھ میں کچھ چلا گیا شاید
آنکھ یوںہی تو بھر نہیں آتی
بیٹھے بیٹھے خیال آتا ہے
ان کی کوئی خبر نہیں آتی
اس قدر کم دکھائی دیتا ہے
ایک صورت نظر نہیں آتی
وہ بلا میرے سر میں رہتی ہے
جو بلا میرے سر نہیں آتی
روز پرسش کو لوگ آتے ہیں
موت جب وقت پر نہیں آتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.