چلتے پھرتے ہوؤں کا غم مت کر
دیکھ ہم عاشقوں کا غم مت کر
پھول کھلنے کی بس دعائیں مانگ
گم شدہ تتلیوں کا غم مت کر
گھیر لائے گی آنکھ کی وحشت
اے جنوں بادلوں کا غم مت کر
یہ تو جاگیر پانیوں کی ہیں
ڈوبتے ساحلوں کا غم مت کر
تیرے جانے سے کم کہاں ہوں گے
تو مرے مسئلوں کا غم مت کر
خیر نازک کلائیوں کی مانگ
کانچ کی چوڑیوں کا غم مت کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.