چمک جو اب کے بڑھی ہے سراب میں کچھ اور
چمک جو اب کے بڑھی ہے سراب میں کچھ اور
اضافہ ہونا ہے شاید عذاب میں کچھ اور
مزاج خوشبو کا میری سمجھ سے باہر ہے
وہ ہر سنگار میں کچھ ہے گلاب میں کچھ اور
ہماری نسل محبت کی بات کیا جانے
ہمیں پڑھایا گیا ہے نصاب میں کچھ اور
جو زرد پتے ملے ہیں وہی غنیمت ہیں
کہو ہوا سے کہ دیکھے نہ خواب میں کچھ اور
وہ میرے نام اک اک سانس کرنے والا تھا
لکھا ہوا ہے مگر انتساب میں کچھ اور
- کتاب : آخری عشق سب سے پہلے کیا (Pg. 90)
- Author : نعمان شوق
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.