چمکتا تھا بہت افلاک میں دل
چمکتا تھا بہت افلاک میں دل
سو آخر مل گیا ہے خاک میں دل
بہت مغرور تھا آزادگی پر
بندھا ہے حسن کے فتراک میں دل
تمہاری جستجو میں گم ہوا ہے
تڑپتا تھا ہماری خاک میں دل
چمکتا ہے ہماری روح میں کیا
ستارہ ہے کہ ہے افلاک میں دل
کسی کے حسن پر مامور آنکھیں
بٹھایا ہے کسی کی تاک میں دل
کریں گے ہم بھی اپنی آگ روشن
دبایا ہے بدن کی راکھ میں دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.