چمکتے چاند کھلتے پھول کے جیسے لگے مجھ کو
چمکتے چاند کھلتے پھول کے جیسے لگے مجھ کو
تمہارے ساتھ گزرے دن بہت اچھے لگے مجھ کو
اگرچہ کچھ ہی دن تھے وہ مگر وہ دن قیامت تھے
وہی کچھ دن بہت بیتاب اب کرنے لگے مجھ کو
تمہارا ساتھ تھا جب تک تو غم بھی دور رہتے تھے
ہوئے تم دور جب مجھ سے تو غم ملنے لگے مجھ کو
کچھ ایسا غم ہوا ظاہر مرے چہرے سے فرقت کا
کتابوں کی طرح یہ لوگ اب پڑھنے لگے مجھ کو
محبت کرنے والے تھے تمہارے شہر والے سب
تمہاری ہوں تمہارے بعد بھی کہنے لگے مجھ کو
یہی دن تھے کہ جو مجھ کو کبھی تھے جان سے پیارے
یہی دن اب بہت ہی شازیہؔ کھلنے لگے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.