چمن کا حسن بہاروں کی شوخیاں لے کر
چمن کا حسن بہاروں کی شوخیاں لے کر
وہ آ رہے ہیں نگاہوں میں مستیاں لے کر
ترے خلوص پہ ساقی نہ حرف آ جائے
میں پی رہا ہوں زمانے سے تلخیاں لے کر
تمہاری شوخ نگاہوں نے تازگی بخشی
دلوں کے غنچے چٹکتے ہیں سسکیاں لے کر
شعور ذات میں احساس کا دیا رکھ دو
زمانہ مد مقابل ہے آندھیاں لے کر
مجھے نہ آ کے جگا دینا خواب شیریں سے
میں سو رہا ہوں تمہاری نشانیاں لے کر
عدیمؔ آج میں اہل سخن کی محفل سے
چلا ہوں اپنے تخیل کی دھجیاں لے کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.