چمن کا ذکر ہی کیا حسن لا زوال کے بعد
چمن کا ذکر ہی کیا حسن لا زوال کے بعد
خیال خلد کریں کیا ترے خیال کے بعد
خبر نہیں مجھے کیا ان کے قلب پر گزری
کہ شرمسار ہوا ہوں میں عرض حال کے بعد
نہ چھوڑ گردش دوراں اب ایک عالم پر
کوئی تو حال ہو میرا شکستہ حال کے بعد
کچھ اور ہو نہ سکی ان سے گفتگو آگے
کہ آ گئے تھے وہ سکتہ میں اک سوال کے بعد
نگاہ و دل کا ہمارے بھی ہے وہی عالم
ہوا جو طور پہ نظارۂ جمال کے بعد
ہیں عکس پائے نگاراں پہ سجدہ ہائے مدام
اٹھا ہی کرتے ہیں دست دعا ہلال کے بعد
وہ آج سرحد لفظ و بیاں سے باہر ہے
نشاؔ مجھے جو مسرت ہوئی ملال کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.