چمن کی بلبلیں ہیں سوگوار مدت سے
چمن کی بلبلیں ہیں سوگوار مدت سے
ہر ایک چشم ہے سوئے بہار مدت سے
ہمارے دل کی لگی کو بجھائیے آ کر
بھڑک رہے ہیں مسلسل شرار مدت سے
تمہاری یاد سے دل کو قرار ہے لیکن
تمہارے آنے کا ہے انتظار مدت سے
دعاؤں کو مرے مولیٰ تو پر اثر کر دے
کھڑا ہے در پہ ترے خاکسار مدت سے
ہر اک طبیب کی تدبیر بے اثر نکلی
کہیں ملا نہیں دل کو قرار مدت سے
ہمارا شجرہ بھی ملتا ہے اس کے شجرے سے
وہ جس کا دل میں بنا ہے مزار مدت سے
وہ دور جاتا ہے طارقؔ تو جان جاتی ہے
وہ جس پہ آپ کو آتا ہے پیار مدت سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.