چمن کیا ہے یہ آنکھیں بھول جاتی ہیں گلوں کی کج کلاہی بھی
چمن کیا ہے یہ آنکھیں بھول جاتی ہیں گلوں کی کج کلاہی بھی
غلام مصطفی فراز
MORE BYغلام مصطفی فراز
چمن کیا ہے یہ آنکھیں بھول جاتی ہیں گلوں کی کج کلاہی بھی
سر مژگاں عجب شے ہے رگ صحرا کی بے آب و گیاہی بھی
میں اپنے آپ سے سارے محاذوں پر جدال و جنگ کرتا ہوں
کہ اپنے لشکر تنہا نفر کا میر بھی ہوں میں سپاہی بھی
حیات جاوداں بخشی ہے جن کی شعلگی نے مہر تاباں کو
کسے معلوم تھا ان منقسم ذروں سے آئے گی تباہی بھی
نہیں ایسا نہیں ہے روشنی ہی روشنی کرتی نہیں ہر سو
دیے کی لو اگلتی ہے دھوئیں کی شکل میں پنہاں سیاہی بھی
- کتاب : Inpage File Mail By Salim Saleem
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.