چمن میں خار ہی کیا گل بھی دل فگار ملے
چمن میں خار ہی کیا گل بھی دل فگار ملے
فریب خوردۂ رنگینیٔ بہار ملے
مزہ تو جب ہے کہ وہ آفتاب صبح جمال
گلے لپٹ کے سر شام انتظار ملے
نگاہ یاس سے منہ تک رہا ہوں اک اک کا
کوئی تو بزم رقیباں میں غم گسار ملے
جنہوں نے اپنے لہو سے چمن کو سینچا تھا
انہیں کے جیب و گریبان تار تار ملے
میں ان کے وعدوں کا یوں بھی یقین کرتا ہوں
ملے ملے نہ ملے لطف انتظار ملے
قفس کے بعد چمن میں یہ دیکھنا ہے مجھے
خزاں ملے کہ وہاں موسم بہار ملے
وہی تو فکر سخن آج کل کرے جعفرؔ
جسے حیات کا ماحول خوش گوار ملے
- کتاب : SAAZ-O-NAVA (Pg. 124)
- مطبع : Raghu Nath suhai ummid
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.