چمن میں لالہ و گل پر نکھار بھی تو نہیں
چمن میں لالہ و گل پر نکھار بھی تو نہیں
خزاں اگر یہ نہیں ہے بہار بھی تو نہیں
تمازت غم دوراں سے پھنک رہی ہے حیات
کہیں پہ سایۂ گیسوئے یار بھی تو نہیں
خیال ترک محبت بجا سہی لیکن
اب اپنے دل پہ ہمیں اختیار بھی تو نہیں
کبھی تو جان وفا ہے کبھی ہے دشمن جاں
تری نظر کا کوئی اعتبار بھی تو نہیں
بایں تغافل پیہم ستم تو یہ ہے سرورؔ
میں اس کی خاطر نازک پہ بار بھی تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.