چمن میں رہ کے بھی دل کو اگر قرار نہیں
چمن میں رہ کے بھی دل کو اگر قرار نہیں
تو یہ بہار کی توہین ہے بہار نہیں
تمہارا حسن جو پھولوں سے آشکار نہیں
مری نگاہ بھی شرمندۂ بہار نہیں
حضور آپ کے وعدوں کا کیا یقیں آئے
یہاں تو زیست پہ بھی اپنی اعتبار نہیں
ہے زندگی مری اک حادثہ جہاں کے لئے
مری تباہی پہ کون آج اشک بار نہیں
وہ آنکھ کیا کہ محبت میں خوں بہا نہ سکے
وہ دل ہی کیا ہے جو زخموں سے لالہ زار نہیں
کوئی ہزار سراپا خلوص بن جائے
ہمیں کسی کا بھی انجمؔ اب اعتبار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.