چمن میں زندگی ایسی ہے ساتھیوں کے بغیر
چمن میں زندگی ایسی ہے ساتھیوں کے بغیر
کہ جیسے رسم عروسی براتیوں کے بغیر
گلوں کے شہر میں کانٹوں کی بات کیوں نہ کروں
خوشی خوشی نہیں رہتی اداسیوں کے بغیر
جب انقلاب نے شاہوں کے تخت چھین لیے
بنی نہ بات حقیقت شناسیوں کے بغیر
زمیں سے تا بہ فلک زندگی کو دیکھا ہے
بس ایک ذات نظر آئی خامیوں کے بغیر
یہ انقلاب کسی حادثے سے کم تو نہیں
چمن میں فرش پہ پتے ہیں ڈالیوں کے بغیر
سزا جزا کے تصور کو آج بھی زیدیؔ
نظر میں کوئی نہ لایا ہم عاصیوں کے بغیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.