چمن سے گل سے وہ رشتہ پرانا ڈھونڈتے رہنا
چمن سے گل سے وہ رشتہ پرانا ڈھونڈتے رہنا
اندھیروں میں بھی اپنا آشیانہ ڈھونڈتے رہنا
کبھی آلام دوراں سے نہ تھک کر بیٹھ جانا تم
محبت کا اخوت کا زمانہ ڈھونڈتے رہنا
کسی اک پر نہیں رکتی نظر اپنی طبیعت ہے
حسیں چہروں پہ ذوق دلبرانہ ڈھونڈتے رہنا
مری نیندوں میں خوابوں میں ہے یہ خواہش چھپی پیہم
تمہارے وصل کا سپنا سہانا ڈھونڈتے رہنا
اسدؔ ہے جستجو جس کی اسے پانا تو ہے اکثر
یوں ہی رہنا سفر میں آنا جانا ڈھونڈتے رہنا
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 585)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.