چند تنکے تھے جو انجمؔ آشیانے کے لئے
چند تنکے تھے جو انجمؔ آشیانے کے لئے
برق ان کو بھی چلی آئی جلانے کے لئے
آرزوئیں حسرتیں وعدہ و پیمان وفا
سرخیاں کتنی ملی ہیں اک فسانے کے لئے
عمر بھر روتے رہے اشکوں سے دامن تر رہا
عمر بھر ترسا کیے ہم مسکرانے کے لیے
کچھ تو کرنا ہی پڑے گا اے حیات مستعار
کاروبار زندگی انجمؔ چلانے کے لئے
شعر گوئی کی میسر ہے فراغت اب کسے
دام دنیا میں پھنسے ہم آب و دانے کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.