چند یادوں کے درمیاں ہوگا
تیرا قصہ وہاں بیاں ہوگا
تیرے احساس کا جو جادو ہے
میری غزلوں سے وہ عیاں ہوگا
جس نے روشن کریں میری راتیں
وہ مرا چاند اب کہاں ہوگا
آ کے اک بار دل میں جھانک میرے
تو ہی اس میں کہیں نہاں ہوگا
جب وہ بچھڑے گا میرے دل کا خوں
کاش پھیلا یہاں وہاں ہوگا
مجھ سے غزلیں اداس ہیں کاشفؔ
آج پھر درد رائیگاں ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.