چراغ بن کے ہواؤں کی میزبانی کی
چراغ بن کے ہواؤں کی میزبانی کی
زمین ہم نے بہت تیری پاسبانی کی
چکانی پڑتی ہیں اور وہ بھی روز قسطوں میں
عجیب قیمتیں ہوتی ہیں مہربانی کی
تمہارے درد سے لے کر ہمارے آنسو تک
بڑی طویل کہانی ہے آگ پانی کی
تمام رشتوں میں اک گانٹھ پڑتی جاتی ہے
ہوائیں چلتی ہیں ذہنوں میں بد گمانی کی
فضا خراب ہے لیکن بہت خراب نہیں
بس اک ذرا سی ضرورت ہے ساودھانی کی
جو ڈور میں بھی نہیں تھیں انہی پتنگوں نے
ہوا ملی تو بہت بات آسمانی کی
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 94)
- Author : شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.