چراغ عشق جلا لوں تو کوئی بات کروں
چراغ عشق جلا لوں تو کوئی بات کروں
اندھیرے دل کے مٹا لوں تو کوئی بات کروں
لٹا دوں راہ میں اس کی میں اپنی سب پونجی
ذرا سی نیکی کما لوں تو کوئی بات کروں
غبار وقت میں الجھی ہے میری راہ گزر
سفر کی لاج بچا لوں تو کوئی بات کروں
بہت اداس ہے رات اور رو بہ رو ہے فراق
نوائے میرؔ سنا لوں تو کوئی بات کروں
مجھے بھی دشت کی آوارگی سے ربط ہے کچھ
یہ خاک دشت اڑا لوں تو کوئی بات کروں
پلٹ کے آئے ہو مدت کے بعد آنکھوں میں
یہ اشک ہجر گرا لوں تو کوئی بات کروں
سہارا دونوں جہاں میں عمل کا ہے ریشمؔ
یہ بات سب کو بتا لوں تو کوئی بات کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.