چراغ شوق جلا رات کے اثر سے نکل
چراغ شوق جلا رات کے اثر سے نکل
سفر نہ روک طلسمات رہ گزر سے نکل
کبھی تو دست حنائی سے لکھ وصال کی رت
کبھی تو شیشۂ جاں ٹوٹنے کے ڈر سے نکل
جواز ڈھونڈ نہ اپنی صدا بکھرنے کا
حیات مہر بہ لب دست چارہ گر سے نکل
ذرا سی وسعت ادراک میں نہ گم ہو جا
اس امتحاں سے گزر حیرت خبر سے نکل
ترے خیال میں ہوں شہر رفتگاں تو بھی
کسی کھنڈر سے ابھر عکس بام و در سے نکل
زکوٰۃ خواب میں دے دی ہیں میں نے آنکھیں بھی
اب اے جہان دگر حیطۂ نظر سے نکل
نگاہ زرد میں اگ سبز خواب کی کونپل
گلاب شاخ پھر اجڑے ہوئے شجر سے نکل
بندھے ہیں شام ستونوں سے صبح کے تارے
جمال یار کسی نقش معتبر سے نکل
فصیل شہر پہ عکس شب تأسف ہے
نجات غم کی کرن خیمۂ سحر سے نکل
- کتاب : Urdu Adab (Pg. 46)
- Author : Iqbal Hussain
- مطبع : Iqbal Hussain Publishers (Jan, Feb. Mar 1996)
- اشاعت : Jan, Feb. Mar 1996
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.