چراغ ہنس لیں یہ موقع ذرا نہیں دیتی
چراغ ہنس لیں یہ موقع ذرا نہیں دیتی
گھٹن ہواؤں کو بھی راستا نہیں دیتی
ترے بغیر بھی کہتی ہے مجھ سے جینے کو
یہ زندگی بھی سہی مشورا نہیں دیتی
ہم ایسے شہر میں رہتے ہیں دوستو کہ جہاں
کوئی زبان کسی کو دعا نہیں دیتی
اداسیوں کا مرے دوست ایسا عالم ہے
کہ تیری یاد بھی اب حوصلہ نہیں دیتی
تمہارا ذکر ہی ہر بار چھیڑ دیتی ہے
یہ دنیا زخم بھی کوئی نیا نہیں دیتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.