چراغوں سے یہ دامن اپنا بھر لوں
چراغوں سے یہ دامن اپنا بھر لوں
اجالا زندگی میں اپنی کر لوں
دراریں تو کبھی آ کر رہیں گی
میں چاہے جتنا بھی مضبوط گھر لوں
سیاہی تو تعاقب میں رہے گی
بھلے کتنا بھی کیوں نہ بن سنور لوں
مصیبت رنج و غم تکلیف انساں
اٹھا کر میں انہیں شانوں پہ دھر لوں
مرے گھر سے کوئی بھوکا نہ جائے
خدایا تجھ سے میں اتنا ہی زر لوں
ارادوں کو مرے پرواز دے دے
انیسؔ ایسا دعاؤں میں اثر لوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.