چرچا ہے آج بس یہی ہر اک زبان پر
جلدی بنے گی فلم مری داستان پر
میں نے جما کے رکھے ہیں دھرتی پے اپنے پاؤں
نظریں ٹکی ہوئیں ہیں بھلے آسمان پر
اس اور رخ بھی کرتے ہوئے ڈر رہے تھے لوگ
قبضہ نہ کر سکا کوئی دل کے مکان پر
اس بات پر ریسرچ کریں گے کہ آخرش
کیوں تیر کا نشان ہے دل کے نشان پر
اگیاتؔ جب سے غم نے ہے گھس پیٹھ دل میں کی
بن آئی ہے تبھی سے تو خوشیوں کی جان پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.