چشم گریہ پہ دھواں تھا پہلے
چشم گریہ پہ دھواں تھا پہلے
دن میں بھی شب کا گماں تھا پہلے
زخم تو تھا مگر اے راحت جاں
اس قدر درد کہاں تھا پہلے
نام لینا بھی نہیں اب تو روا
میں ترے دل کی زباں تھا پہلے
تیرے چھونے سے ہوا ہوں سرسبز
میں تو اک برگ خزاں تھا پہلے
جم گیا تیرے بچھڑنے سے لہو
یہ رگ و پے میں رواں تھا پہلے
اب نکلتا نہیں گھر سے عدنانؔ
شہر کی روح رواں تھا پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.