چشم و رخسار کی اور کاکل و لب کی باتیں
چشم و رخسار کی اور کاکل و لب کی باتیں
یاد آتی ہیں ہمیں آج یہ کب کی باتیں
کٹ گئی عمر وفا درد کے ویرانوں میں
ہم کہاں اور کہاں شہر طرب کی باتیں
جن کے ذہنوں میں ہے تابندہ سحر کی امید
وہ کبھی کرتے نہیں ظلمت شب کی باتیں
پھر کوئی زخم دل زار نہ تازہ ہو جائے
اہل غم سے نہ کرو عیش و طرب کی باتیں
قحط ہے دہر میں ارباب نظر کا راہیؔ
اب کوئی کس سے کرے شعر و ادب کی باتیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.