چشمۂ شیریں الگ ساگر الگ
آؤ بیٹھیں بھیڑ سے ہٹ کر الگ
رونمائی کے لئے آ جاؤ تم
میری آنکھوں میں ہے اک منظر الگ
ہم کو سجدے سے کہاں انکار ہے
پر یہاں تو دھڑ الگ ہے سر الگ
چہرہ دل کا آئنہ ہے کیا کہا
آدمی اندر الگ باہر الگ
وہ بھی تھا اس خوش نما تصویر میں
ہو گئے سب رنگ ایک اک کر الگ
گھورتے ہیں نا مکمل شعر ادھر
اور ادھر ہیں آپ بن ٹھن کر الگ
- کتاب : آخری عشق سب سے پہلے کیا (Pg. 42)
- Author : نعمان شوق
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.