چہرہ سبب بغیر نہیں میرا زرد ہے
چہرہ سبب بغیر نہیں میرا زرد ہے
دل پر لگی ہے چوٹ کلیجے میں درد ہے
گزرا ہے اس طرف سے کوئی کارواں ضرور
منزل کی سمت جب تو ہواؤں میں گرد ہے
پھر حشر ہو نہ جائے بپا کائنات میں
بیمار غم کے ہونٹوں پہ اک آہ سرد ہے
وہ راہ حق میں موت سے ڈرتا نہیں کبھی
جو عالم حیات کا جاں باز مرد ہے
للہ دو گھڑی کے لئے دیکھ بھی تو جا
تیرے مریض عشق کی اب نبض سرد ہے
اخترؔ بتا جنون محبت ہے کیا بلا
کہتے ہیں آج کل کہ تو صحرا نورد ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.