Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چہرہ ان کا صبح روشن گیسو جیسے کالی رات

نظر لکھنوی

چہرہ ان کا صبح روشن گیسو جیسے کالی رات

نظر لکھنوی

MORE BYنظر لکھنوی

    چہرہ ان کا صبح روشن گیسو جیسے کالی رات

    باتیں ان کی سبحان اللہ گویا قرآں کی آیات

    رخ کا جلوہ پنہاں رکھا پیدا کر کے مخلوقات

    حسن ظاہر سب نے دیکھا کس نے دیکھا حسن ذات

    جذبہ کی سب گرمی سردی بہتے اشکوں کی برسات

    ہم نے سارے موسم دیکھے ہم پر گزرے سب حالات

    غم کی ساری چالیں گہری بچتے بچتے آخر کار

    دیکھا اس بے چارے دل نے بے بس ہو کر کھائی مات

    جیتے جی کب دنیا پوچھے مرتے ہی اس درجہ پیار

    ہاتھوں ہاتھ اٹھائے دنیا لائے اشکوں کی سوغات

    حسن خود بیں جس کی فطرت شیخی شوخی ظلم و جور

    دام الفت میں پھنس جائے میری آنکھوں دیکھی بات

    عمر پایاں کی منزل میں عہد ماضی آئے یاد

    اب بھی نظرؔ میں رقصاں میرے بھولے بچپن کے لمحات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے