چہرے پہ حزن و رنج و الم کے نشاں نہ تھے
چہرے پہ حزن و رنج و الم کے نشاں نہ تھے
ہم رو رہے تھے آنکھ سے آنسو رواں نہ تھے
ہر بات پہ ہم آپ کی خاموش ہی رہے
پاس ادب تھا ورنہ تو ہم بے زباں نہ تھے
پہلے بھی کچھ ہوئیں تھیں غلط فہمیاں مگر
اس طرح لوگ ہم سے کبھی بد گماں نہ تھے
باتوں سے ہم تو دنیا کو دھوکہ نہ دے سکے
سیدھی سی بات کہتے تھے جادو بیاں نہ تھے
یک بارگی یہ لطف و کرم ہو رہا ہے کیوں
اس طرح آپ ہم پہ کبھی مہرباں نہ تھے
مشکل سے ہم نے منزل مقصود پائی ہے
بیٹھے ہماری تاک میں دشمن کہاں نہ تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.