چہرے تک ان کے مست گئی بے خبر گئی
چہرے تک ان کے مست گئی بے خبر گئی
جب جب گئی نگاہ بہ نوع دگر گئی
دشوار ہو گئے ہیں اشارے بھی ضعف میں
اس کام سے بھی اب تو ہماری نظر گئی
سامان غم بھی ہجر کی شب منتشر ہوا
تڑپے تو آنسوؤں کی لڑی بھی بکھر گئی
گو جس کی جستجو تھی وہ یوسف نہیں ملا
لیکن مری نگاہ سے دنیا گزر گئی
یوسف کو سستے دام زلیخا نے لے لیا
تقدیر تھی کہ حسن کی قیمت ٹھہر گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.