چھنک چھنک سی پائل پائل ناچے شوخ نشیلی مٹی
چھنک چھنک سی پائل پائل ناچے شوخ نشیلی مٹی
بکتی جائے نگری نگری بدن بدن چمکیلی مٹی
کروٹ کروٹ درد چھپا کر پلکوں پر سپنے بکھرا کر
اشکوں سے ہم گوندھ رہے ہیں کالی نیلی پیلی مٹی
چھوڑ کے مت تم جانا ہرگز بستی کے البیلے لوگو
دے گی روز صدائیں تم کو بستی کی رنگیلی مٹی
پلکوں کا سنگیت سنا کر چاہت کی خوشبو لہرا کر
من آنگن میں دھوپ بچھائے مٹھی بھر چمکیلی مٹی
دھڑکن دھڑکن میں بس جائے قربت قربت دل بہلائے
دلبر دلبر راس رچائے پگ پگ سگھڑ سجیلی مٹی
شہر و قریہ گھوم گئی ہے من مستی میں جھوم رہی ہے
محلوں کی محراب بنی ہے گاؤں کی شرمیلی مٹی
امڈ رہا ہے بے کل بے کل پریم کا دریا طوفاں طوفاں
ہمک رہی ہے آج گھڑے کی کچی کچی پیلی مٹی
کمہارن نے چاک چلایا بے کل سا جادو دکھلایا
روپ روپ میں ڈھلتی جائے چنچل چھیل چھبیلی مٹی
ہولے ہولے چل اے راہی سنبھل سنبھل کر نرم روی سے
میں بھی تھی سرتاج کسی کی بول رہی ہے گیلی مٹی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.