چھت کی فصیل پر سے یہ بچہ اتر گیا
چھت کی فصیل پر سے یہ بچہ اتر گیا
دل سے تمہارے عشق کا نشہ اتر گیا
میری طرف چلا تھا جو ترچھی نگاہ سے
وہ تیر میرے سینہ میں سیدھا اتر گیا
آنکھوں پہ اس نے ایک دفعہ ہاتھ کیا رکھے
مجھ کو لگا ہوا تھا جو چشمہ اتر گیا
میرے بغیر تو نے گزاری ہے زندگی
کیسے ترے گلے سے یہ لقمہ اتر گیا
نیت سے ڈانٹنے کی ہی میں تو گیا تھا پر
مسکان اس کی دیکھ کے غصہ اتر گیا
وہ آج مجھ کو دیکھ کے کیا مسکرا دئے
محفل میں ایک ایک کا چہرہ اتر گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.