چھت ٹپکتی ہے کسی دیدۂ تر کی صورت
چھت ٹپکتی ہے کسی دیدۂ تر کی صورت
کاش دیکھے کوئی آ کر مرے گھر کی صورت
یاس کی گود میں لپٹا ہے مرا قلب عزیز
ایک اکھڑے ہوئے بے جان شجر کی صورت
اپنی امیدوں سے کتراتی ہے اب میری حیات
اک خطا وار کی شرمندہ نظر کی صورت
چھت خوشی کی ہے نہ ہے آس کی دیوار کوئی
دل مرا ہے کسی اجڑے ہوئے گھر کی صورت
کتنی بدلی ہوئی لگتی ہے ہمیں اے زاہدؔ
ایک ہی شخص کے جانے سے نگر کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.