Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چھ دنوں دفتر سی دنیا چند یہ اتوار لوگ

شبھم شب

چھ دنوں دفتر سی دنیا چند یہ اتوار لوگ

شبھم شب

MORE BYشبھم شب

    چھ دنوں دفتر سی دنیا چند یہ اتوار لوگ

    شاعری ہے چائے بھی ہے اور کچھ دل دار لوگ

    آپ ہم سے پوچھتے ہیں کیا کمایا آپ نے

    زندگی بھر کی کمائی ہیں یہی دو چار لوگ

    جنگ کھل کر ہو رہی ہے اور اس پر فخر بھی

    آج بھی چھپ چھپ کے لیکن کر رہے ہیں پیار لوگ

    ہم شکایت کر رہیں ہیں یہ جہاں بے کار ہے

    ہیں نہیں سچ پوچھیے تو اس کے بھی حق دار لوگ

    ساتھ اچھے دوست ہوں تو جھیل لیں گے درد بھی

    بن گئے پر دوست میرے ایک دو مکار لوگ

    جو کبھی رستہ ہوا کرتے تھے سب کے واسطے

    چند لوگوں کے سبب سے ہو گئے دیوار لوگ

    ہم تو خود دنیا کی بستی کے ستائے لوگ ہیں

    کیا کسی کا دل دکھائیں گے رے ہم فنکار لوگ

    میں لکھا کرتا تھا پہلے صرف اپنے واسطے

    ایک جیسے غم تھے تو سننے لگے اشعار لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے