چھیڑ کرنے والی زلفوں سے صبا تھی میں نہ تھا
چھیڑ کرنے والی زلفوں سے صبا تھی میں نہ تھا
مجھ سے کیوں برہم ہو تم اس کی خطا تھی میں نہ تھا
غیر ہی کے واسطے تھا آپ کا نقد کرم
غیر ہی کے واسطے حسن وفا تھی میں نہ تھا
جلوہ فرما بام پر جس دم ہوا وہ ماہ رو
ہائے اس دم ساری مخلوق خدا تھی میں نہ تھا
غیر کے پہلو میں رکھا جس نے مجھ کو بے قرار
اے ستم گر وہ مری آہ رسا تھی میں نہ تھا
جس کو سن کر رو رہے تھے آپ بھی اغیار بھی
رات وہ رقت بھری میری صدا تھی میں نہ تھا
رشک سے صابرؔ نہ کیوں ہوتا مرے ارماں کا خون
دست پا بوسیٔ جاناں کو حنا تھی میں نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.