چھیڑوں گا بے خطر تری زلف دوتا کو میں
چھیڑوں گا بے خطر تری زلف دوتا کو میں
آواز دے کے آیا ہوں اپنی قضا کو میں
لے کر چراغ طور کروں گا تلاش اب
اس تیرہ خاکداں میں ترے نقش پا کو میں
یوں ہی رہے یہ رابطہ قائم خدا کرے
چھوڑو نہ تم جفا کو نہ چھوڑوں وفا کو میں
ملتی رساؔ مجھے بھی مرے فکر و فن کی داد
لاؤں کہاں سے غالبؔ نکتہ سرا کو میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.