چھوڑ آیا میں اسے وہ پھر اکیلا رہ گیا
چھوڑ آیا میں اسے وہ پھر اکیلا رہ گیا
گاؤں میں بوڑھا پتا آخر اکیلا رہ گیا
سب بجا کر تالیاں سرکس سے ہنس کر گھر گئے
دیکھتے ہی دیکھتے ساحر اکیلا رہ گیا
پیار کے بازار میں بولی دلوں کی لگ گئی
بک گئے سستے مرا نادر اکیلا رہ گیا
بھکت تیرے پوجتے ہیں تجھ کو دیوی مان کر
سب پہ تیرا دھیان ہے کافر اکیلا رہ گیا
مذہبی باتوں کے پیچھے بھائی بھائی لڑ رہے
مسجدیں تنہا ہوئیں مندر اکیلا رہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.