چھوڑ دے ضد کہ استخارہ کر
عشق ناکام ہے دوبارہ کر
تجھ کو تو رات کی سہولت ہے
اک دیا خود جلا ستارہ کر
میں بھی زندہ ہوں اس کہانی میں
تو بھی کردار کو گوارہ کر
دیکھ کتنے ہیں دیکھنے والے
روز اپنی نظر اتارا کر
کچھ بھنور تھے عجیب پاؤں میں
دشت نے کہہ دیا کنارہ کر
وقت اب کن کا بھی نہیں صاحبؔ
جنبش لب نہ دے اشارہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.