چھوڑ جانے کی وہ جرأت بھی نہیں کر سکتا
چھوڑ جانے کی وہ جرأت بھی نہیں کر سکتا
بوڑھی رسموں سے بغاوت بھی نہیں کر سکتا
تو مری جاں ہے مگر ہے تو طوائف ہی ناں
میں تری کھل کے حمایت بھی نہیں کر سکتا
وہ جسے پوجتے اک عمر گزاری ہم نے
کیا وہ اک بار عنایت بھی نہیں کر سکتا
دل جو بچہ تھا بہت شوخ ترے جانے پر
ایسے سہما ہے شرارت بھی نہیں کر سکتا
عشق کرنے کا مجھے کہتی ہے سمجھاؤ اسے
مجھ سا مزدور محبت بھی نہیں کر سکتا
میری میت پہ کہاں وقت سے وہ پہنچے گا
جو کہ بر وقت عیادت بھی نہیں کر سکتا
آخری عمر میں مفلوج ہوا باپ ہوں میں
اپنے بچوں کو نصیحت بھی نہیں کر سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.