چھوڑ کر خود کو آپ کا ہونا
یار مشکل ہے بے وفا ہونا
بعد رونے کے ایسا لگتا ہے
جیسے زندان سے رہا ہونا
آپ سے دوستی کا مطلب ہے
خاک ہونے کا حوصلہ ہونا
کیوں کسی سے میں بندگی چاہوں
میری عادت نہیں خدا ہونا
اجنبی تیرے بس کی بات نہیں
ہم فقیروں سے آشنا ہونا
آج ہی اس نے بات کی مجھ سے
آج سمجھا میں معجزہ ہونا
ہم بھی واقفؔ کہاں کے اچھے ہیں
ٹھیک ہے شیخ کا برا ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.