چھوڑ کے روتے ہوئے سب کو او جانے والے
چھوڑ کے روتے ہوئے سب کو او جانے والے
یاد کرتے ہیں تجھے اب بھی زمانے والے
اب جنہیں دیکھو وہی دل کو دکھا دیتے ہیں
یار ملتے ہیں کہاں یاری نبھانے والے
پیار تیرا مجھے ہوتا بھی میسر کیسے
پیار جب دے نہ سکے پیار سکھانے والے
دور ہو کر میں بھلا آپ سے کیسے رہتا
آپ ہی ہیں مجھے دیوانہ بنانے والے
دوستی کے لیے کیوں کھل کے نہیں کہتے ہیں
شوخ نظروں سے مرے دل کو چرانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.