Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چیخیں گے چلائیں گے ہم روئیں گے

ریاض طارق

چیخیں گے چلائیں گے ہم روئیں گے

ریاض طارق

MORE BYریاض طارق

    چیخیں گے چلائیں گے ہم روئیں گے

    وہ جب چھوڑ کے جائیں گے ہم روئیں گے

    موسم ساز اداسی کے جب چھیڑے گا

    گیت پرندے گائیں گے ہم روئیں گے

    کھیل دکھائیں گے جب اپنی حالت کا

    تالی لوگ بجائیں گے ہم روئیں گے

    ہر مشکل میں ہر حالت ہر موقع پر

    ہنسنا تمہیں سکھائیں گے ہم روئیں گے

    ان کی خوشی میں ہم خوش ہوتے تھے لیکن

    اب وہ جشن منائیں گے ہم روئیں گے

    اپنے گھر کے سونے سونے آنگن میں

    پنچھی شور مچائیں گے ہم روئیں گے

    کھلتے چہرے دیکھ کے خوش ہیں آج بہت

    لیکن جب مرجھائیں گے ہم روئیں گے

    گھر میں سب کی ذمہ داری ہم پر ہے

    رات میں سب سو جائیں گے ہم روئیں گے

    آج تمہیں جو ہنستے ہنستے چھوڑا ہے

    کل اس پر پچھتائیں گے ہم روئیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے