چیختے ہیں دیار راتوں میں
چیختے ہیں دیار راتوں میں
لے لو راہ فرار راتوں میں
روز ہوتا ہے مقبرہ کمرہ
اور بستر مزار راتوں میں
دھڑکنیں گونجتی ہیں سینے میں
بڑھتا ہے اضطرار راتوں میں
میرے شیون پہ مسکراتا ہے
میرا پروردگار راتوں میں
تیرگی میرے دل میں خنجر سی
ہو رہی آر پار راتوں میں
نیند ہے لیس زیر کرنے کو
اور میں ہوشیار راتوں میں
میرے رونے سے سب ملک مجھ پر
ہو رہیں جاں نثار راتوں میں
بین کرتی ہیں حوریں سرہانے
میرے گرد مزار راتوں میں
کوئی تیری یہاں نہیں سنتا
اپنے رب کو پکار راتوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.