چیختی رہتی ہے دیوار دریچے روتے رہتے ہیں
چیختی رہتی ہے دیوار دریچے روتے رہتے ہیں
سونے والے پاؤں پسارے چین سے سوتے رہتے ہیں
رہتا تھا جس شہر میں شام سے شور رقص و رامش و رنگ
اب اس شہر میں رات رات بھر کتے روتے رہتے ہیں
حیرت کی کیا بات ہے اس میں تن سے اگر ہے سر غائب
ایسے قصے اس بستی میں اکثر ہوتے رہتے ہیں
پانی عنقا بھومی بنجر تپتا تانبے سا آکاش
ہم بے کار ہی بیج دلوں میں درد کے بوتے رہتے ہیں
کس حیرت سے اکثر ہم سے پوچھنے والے پوچھتے ہیں
اس آسیب زدہ گھر میں ہم کس کے بوتے رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.